• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا جرائم پراصرارفلسطینیوں کو مزاحمت پرمجبور کررہا ہے:حماس

ہفتہ 31-10-2015
in عالمی خبریں
0
Hassam Hamas
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہ نما اور جماعت کے ترجمان حسام بدران نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم کے اصرار نے نہتے فلسطینیوں کو مزاحمت پر مجبور کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال سے فلسطینیوں کی تحریک آزادی ختم نہیں ہوسکتی۔ اسرائیل اپنے مظالم میں جتنا اضافہ کرے گا فلسطینی قوم کی قوت مزاحمت اتنی ہی بڑھتی چلی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون تحریک انتفاضہ اور تحریک آزادی کے جاری معرکے کے لیے ایندھن کا کام دے رہا ہے۔

حسام بدران کا کہنا تھا کہ دشمن خیال کرتا ہے کہ وہ فوجی طاقت اور اسلحہ کی بل پرفلسطینیوں کی تحریک حریت کو ختم کردے گا اور ان کی تحریک انتفاضہ کچل دی جائے گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ ایک ماہ سے جاری فلسطینی تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیل کو بہ خوبی اندازہ ہوچکا ہوگا کہ طاقت کے استعمال کے باوجود فلسطینیوں کی تحریک میں کمی کے بجائے اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ اسرائیلی فوج مسلسل وحشیانہ طاقت کا استعمال کرکے اپنی ناکامی اور خفت کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے مگر صہیونی ریاست کے مظالم اور سنگین جنگی جرائم سے ظلم مزید بے نقاب ہو کر پوری دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.