اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں سیکیورٹی ادارے”شن بیٹ” کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس نےالقاعدہ سے وابستہ تین افراد کوحراست میں لیا ہے۔ ان میں سے دو کا تعلق مغربی کنارے اور ایک کا مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔
وائی نیٹ نیوز ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ ”گرفتار افراد مقبوضہ بیت المقدس میں بنیانئی حوما عمارت اور تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کو حملوں میں نشانہ بنانا چاہتے تھے”۔
اس نے شین بیت کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے لکھا ہے کہ ”یہ ایک سنجیدہ تنظیم تھی مگراس کے ابتدائی مرحلے ہی میں پر کاٹ دیے گئے ہیں”۔اسرائیلی حکام اور میڈیا اداروں کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں کیونکہ وہ بالعموم فلسطینی مزاحمت کاروں کو بھی دہشت گرد کے طور پر پیش کرتے ہیں اور ان کے بارے میں مبالغہ آمیز دعوے کرتے رہتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین