• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے وادی اردن سے دو غیر ملکی رضا کار گرفتار کر کے اردن بے دخل کر دیے

ہفتہ 05-01-2013
in عالمی خبریں
0
plf 2 vl aressted
0
SHARES
0
VIEWS
 

اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے کے مشرقی سرحدی علاقے وادی اردن سے دو غیر ملکی رضا کاروں کو گرفتار کر کے زدوکوب کیا اور سات گھنٹے کی شرمناک تفتیش کے بعد اردن کی جانب بے دخل کر دیا۔

اردن میں سرگرم تحریک ”شباب آزادی فلسطین” سے تعلق رکھنے والے یہ افراد اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے وادی اردن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

 تحریک کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ تحریک کے اراکین کا تعلق یورپی ممالک سے ہے یہ اسرائیل کے سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے وادی اردن میں داخل ہو گئے تھے تاہم اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ان کو لے جانے والی بس کو روک کر انہیں اتار لیا اور بس کے فلسطینی ڈرائیور کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اسرائیلی فورسز نے غیر ملکی رضاکاروں کو زد وکو ب کیا اور ان کے پاسپورٹس پر قبضہ میں لے لیے۔
 
تحریک کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ اسرائیلی فوج نے غیر ملکی رضا کاروں کو روک کر ان کی تلاشی لی اور انکی جانب اسلحہ بھی تانے رکھا ، صہیونی اہلکار انہیں دہشت گرد قرار دیتے رہے۔ دو گھنٹے تک انہیں حراست میں لے کر حرکت کرنے دی گئی اور نہ ہی کسی سے رابطے کی اجازت۔ صہیونی اہلکار دونوں کو حراستی مرکز لے گئے جہاں تفتیش کاروں نے ان سے توہین آمیز سلوک کیا اور سات گھنٹے تک تفتیش کرتے رہے۔ انہیں ایک تنگ کمرے میں بھوکا رکھا گیا۔ تفتیش کاروں نے انہیں بتایا کہ انہوں نے غیر ملکیو ں کے اس پورے وفد کے نام خطرنا ک افراد کی فہرست میں شامل کرلیے 
ہشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.