• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر توپیں نصب کردیں، فوج کی تعداد میں اضافہ

ہفتہ 17-10-2015
in عالمی خبریں
0
Israel General
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے ان کے ملک کی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر پانچ نئے توپخانے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کی سرحد پر فوجی نفری میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

عبرانی ٹی وی 2 کی رپورٹ میں فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر نئی توپوں کی تنصیب کا مقصد حالیہ کشیدگی کے دوران غزہ کی پٹی سے کسی بھی قسم کی مزاحمتی کارروائی کے بعد جوابی اقدام کرنا ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ موجودہ فلسطینی حالات کے تناظر میں غزہ کی پٹی میں حماس کے کارکنوں کی طرف سے اسرائیل پرحملے کیے جاسکتے ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیلی کی جنوبی کمان کے سربراہ جنرل سامی ترجمان کا جمعرات کے روز فوجیوں سے خطاب بھی پیش کیا گیا ہے جس میں جنرل ترجمان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حماس کے جنگجو غزہ کی پٹی کے محاذ کو گرم کرسکتے ہیں۔

جنرل سامی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم حماس سے کہتے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی میں آگ سے کھیل رہی ہے۔ ہمیں دانستہ طورپر جنگ کی طرف کھینچا جا رہا ہے۔ ہم پوری طرح جنگ کے لیے مستعد ہیں اور غزہ کی پٹی میں طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے توپخانے کے قیام کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حال ہی میں عبرانی اخبارات نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کی سرحد سے متصل علاقے میں 65 کلو میٹر طویل باڑ مکمل کرلی ہے۔

یہ باڑ غزہ کی پٹی کے شہریوں کی جنوبی فلسطینی علاقوں میں دراندازی روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.