• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے الشیخ رائد صلاح اور ان کے نائب کے بیرون ملک سفر پرپابندی عاید کردی

جمعہ 16-10-2015
in عالمی خبریں
0
Islami Sheikh
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح اور جماعت کے نائب صدر کمال الخطیب کے بیرون ملک سفر پرپابندی عاید کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ سلفان شالوم نے جمعرات کو الشیخ رائد صلاح اور ان کے نائب کے بیرون ملک سفر پابندی کے نوٹس پر دستخط کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ اسرائیلی وزیرداخلہ کی جانب سے جاری پابندی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الشیخ رائد صلاح اور ان کے نائب کمال الخطیب کے بیرون ملک جانے سے اسرائیل کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیرداخلہ کی جانب سے جاری کردہ نئے فیصلے سے الشیخ رائد صلاح اور ان کے نائب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ الشیخ رائد صلاح کو یہ اطلاع اس وقت پہنچائی گئی جب وہ ترکی میں "پارلیمانی کانفرنس برائے القدس” میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک نے اسرائیلی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے الشیخ رائد صلاح اور ان کے نائب کے بیرون ملک سفر پابندی کے حکم کو مسترد کردیا ہے۔ اسلامی تحریک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ صہیونی وزیرداخلہ سلفان شالوم نے الشیخ رائد صلاح اور ان کے نائب کمال الخطیب کو 14 اکتوبر سے 14 نومبر تک بیرون ملک سفر سے روک دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کا یہ اقدام اسلامی تحریک اور اس کی قیادت سے انتقام لینے کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت اسلامی تحریک کو عالمی اسلامی قیادت سے دور رکھنا چاہتا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں ہونے والی فلسطین سے متعلق سرگرمی میں حصہ لینا ہمارا حق ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.