• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

‘اسرائیل میں فلسطینی اور یہودی سنگ باروں کے لیے الگ الگ سزائیں’

ہفتہ 03-10-2015
in عالمی خبریں
0
Stone
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی عدالتیں بھی بدترین نسل پرستانہ پالیسی کے زیرسایہ غیر منصفانہ فیصلے کرتے ہوئے یہودیوں اور فلسطینیوں کو سنگ باری کی سزائوں میں کھلم کھلا تضاد برت رہی ہیں۔

عبرانی اخبار”ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں بیت المقدس کی ایک مجسٹریٹ عدالت کی فاضل خاتون جج ‘ درورہ فائینچائن’ نے پولیس کی گاڑیوں پر سنگ باری کے الزام میں گرفتار کیے گئے تین یہودی شرپسندوں کو رہا کرتے ہوئے انہیں چند دن کے لیے گھروں میں نظر بند رکھنے کی سزا دی جب کہ اس کے مقابلے میں پتھراؤ کے الزام میں گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کو 10 اور 20 سال تک باقاعدہ قید کی سزائیں دی جاتی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے مجسٹریٹ عدالت کو درخواست دی گئی تھی کہ وہ پتھراؤ کے الزام میں گرفتار کیے گئے یہودیوں کی مدت حراست میں مزید توسیع کرے تاکہ ان کے خلاف مرکزی عدالت میں فرد جرم کے لیے درخواست دی جاسکے تاہم خاتون جج نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تینوں یہودی شرپسندوں کو رہا کردیا۔

دوسری جانب سنگ باری کے شبے میں گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر ان یہودیوں کی جگہ فلسطینی شہری ہوتے تو انہیں کسی صورت میں رہا نہ کیا جاتا بلکہ انہیں قید کی کڑی سزائیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ بدھ کو "حریدیم” فرقے کے سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے بیت المقدس کی شاہرا نمبر ایک پر بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہرے کیے تھے اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی گاڑیوں کو بھی سنگ باری کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ پولیس نے توڑ پھوڑ اور تشدد کےالزام میں تین یہودی آباد کاروں کو گرفتارکیا تھا تاہم صہیونی مجسٹریٹ عدالت نے سنگ باری کے الزام میں گرفتار یہودی شرپسندوں کو چھوڑ نے کا حکم دے دیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.