• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل میں حکومت کے خلاف دوسرے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال

بدھ 18-01-2012
in عالمی خبریں
0
plf strike
0
SHARES
0
VIEWS

plf strike

اسرائیل میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف ملک میں دوسرے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پیر اور منگل کے روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے زیرتسلط تمام شہروں میں صہیونی حکومت کے خلاف جلسے جلسوس اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر یہودیوں نے بازار اور دیگرتمام کاروباری مراکز بند رکھے۔
تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے جاری بیانات میں کہا گیا تھا کہ حکومت شہریوں کی سہولیات کے محض خیالی دعوے کرتی ہے۔ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو عوامی ضروریات اور ان کی سہولیات پوری کرنے کے بجائے غیرضروری ایشوز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے مظاہرین کے مطالبات سننے کے لیے وزیرداخلہ ایلی یچائی کو مذاکرات کا ٹاسک دیا تھا تاہم مظاہرین نے وزیرداخلہ کی مداخلت کے باوجود شٹرڈاؤن ہڑتال جاری رکھی اور منگل کے روز کم و بیش ملک کے چودہ بڑے مقامات پر مارکیٹں بند رہیں۔
تل ابیب میں مظاہرین کے نکالے گئے ایک جلوس کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی حکومت کی ناکامی معاشی پالیسیوں کے خلاف سخت نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک میں پانی سمیت تمام بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ رہائشی اپارٹسمنٹس پر اضافی ٹیکس لگایا گیا ہے جوکہ ان کے لیے نا قابل قبول ہے۔
خیال رہے کہ پیر اور منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے شہروں میں ہونے والی ہڑتال میں تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک کا بہاؤ بھی کم دیکھا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.