(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قطر نے اسرائیل سے تعلقات کے لیے مقبوضہ بیت المقدس دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام لازمی قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشہ روز امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی وائٹ ہاؤس کے مشیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نےقطر امن مسودے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قطر 2002ء کے عرب امن تجاویز کے مسودے پر قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عرب امن تجاویز کے مسودے کے تحت اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے لیے اسرائیل کو فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کرنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر فلسطین کے مسئلے میں دو ریاستی حل کا حامی ہے اور اسرائیل تنازع کا خاتمہ صرف اور صرف فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ہی ممکن ہے۔