مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا اہتمام جرمنی میں ’’فلسطینی سوسائٹی‘‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی حکومت اور سوئٹرزلینڈ کے درمیان طے پائے دفاعی معاہدے کے خلاف احتجاجی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے سوئس حکومت پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق اور عالمی قوامین کا احترام کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرے۔
جرمنی میں فلسطینی سوسائٹی کے چیئرمین سہیل ابو شمالہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک جنگ مجرم ملک ہے اور اس کے ساتھ کسی قسم کا دفاعی معاہدہ کرنا فلسطینی بچوں کو قتل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ سوئس حکومت سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی ہے کہ وہ جنگی جرائم کے مرتکب ملک سے جنگی آلات کی خریداری کا کوئی معاہدہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے دفاعی آلات کی خریداری سے صہیونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ فلسطینی سوسائٹی اور جرمنی میں سرگرم انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں نے سوئس حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے ڈرون طیاروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین