• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل سے معاہدے منسوخ نہیں کیے جائیں گے:مشیر محمود عباس

پیر 05-10-2015
in عالمی خبریں
0
Mehmood AlHabash
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے مشیر اور چیئرمین مذہبی امور محمود الھباش نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے”اوسلو” معاہدے سمیت کوئی معاہدہ بھی منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ایسی کسی تجویز پرغور نہیں کررہی ہے جس کے تحت اسرائیل کے ساتھ طے پائے معاہدوں کو منسوخ کرنے کی بات کی گئی ہو۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمود الھباش نے کہا کہ فلسطیینی اتھارٹی اسرائیل پر زور دے رہی ہے کہ وہ دو طرفہ تعاون کے حوالے سے طے پائے تمام معاہدوں کی پاسداری کرے۔ تاہم اگر اسرائیل کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی جاتی تو رام اللہ اتھارٹی سنہ 1994 ء کے بعد اب تک طے پائے 20 سیاسی ،اقتصادی اور سیکیورٹی معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی۔

فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ معاہدوں کی کامیابی دونوں فریقوں کی جانب سے ان پرعمل درآمد کی صورت میں ہی ہوتی ہے۔ اگر ایک فریق اس کی خلاف ورزی کرتے تو دوسرا بھی ان کی پابندی کرنے کا مجاز نہیں ہوتا۔ اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے باوجود فلسطینی اتھارٹی آج تک تمام معاہدوں کی پاسداری کرتی رہی ہے۔ ہم اسرائیل سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی رام اللہ اتھارٹی کے ساتھ طے پائے ہرقسم کے چھوٹے بڑے سمجھوتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

ادھر اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل "وللا” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ تل ابیب کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں پیش آنے والے تازہ پرتشدد واقعات کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔۔

محمود الھباش کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ طے پائے معاہدوں پر نظرثانی کی جو بات کی ہے وہ رواں سال مارچ میں فلسطین کی مرکزی نیشنل کونسل کے اجلاس طے پائے فیصلے پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔ کیونکہ نیشنل کونسل کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کو دو طرفہ معاہدوں پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔ اگر اسرائیل معاہدوں کی خلاف ورزیاں کرتا ہے تو ان سمجھوتوں پر نظرثانی کی جائے۔

خیال رہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اوسلو معاہدے سمیت اب تک طے پائے کسی بھی معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا ہے۔ اس لیے وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ طے پائے تمام معاہدے منسوخ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.