• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل سے رابطے فلسطینیوں کے حقوق کے دیر پا امن کے قیام کے لیے ہیں: اومان

منگل 19-02-2019
in عالمی خبریں
0
اسرائیل سے رابطے فلسطینیوں کے حقوق کے دیر پا امن کے قیام کے لیے ہیں: اومان
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خلیجی ریاست سلطنت اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے قطری ذرائع ابلاغ کی طرف سے مسقط اور تل ابیب کے درمیان رابطوں پر تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ رابطے فلسطینیوں کے حقوق کی نفی کے مترادف نہیں بلکہ ان کا مقصد خطے میں دیر پا امن کے قیام کی مساعی کو آگے بڑھانا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دورہ اومان کا مقصد اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کا قیام نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسقط اسرائیل کے ساتھ رابطوں کے ذریعے ایک ایسی راہ تلاش کررہا ہے جس کی مدد سے قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل، فلسطینیوں کے حقوق کی ضمانت اور تمام فریقین کے مفاد میں فیصلے کیے جا سکیں۔

یوسف بن علوی کا کہنا تھا کہ اومان کسی کا ایجنٹ بن کر اسرائیل کے ساتھ رابطے نہیں کر رہا ہے تاہم ہم سب کی کوشش ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کی سب سے بڑی شق آزاد اور مکمل طور پرخود مختار فلسطینی ریاست کا قیام اوراس حوالے سے عالمی سطح پر منظور کی گئی قراردادوں پران کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے دو ریاسی حل کے لیے فضاء ہموار کرنی چاہیے۔ ہم فلسطین کا منصفانہ اور دیر پا حل چاہتےہیں اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ملک کے تعلقات کی پہلی شرط آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

یوسف بن علوی کا کہنا تھا کہ عالمی قراردادوں میں اسرائیل کو جن عرب علاقوں سے نکلنے کو کہا گیا ہے اسرائیل کو وہ علاقے خالی کرنا ہوں گے۔

Tags: اسرائیلاومانتنازعخلیجیخود مختارروسعالمیعربفلسطینقراردادمعاہدےنیتن یاھووزیرخارجہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.