(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون نے کہا ہے کہ انکی وزارت تیسرے انتفاضہ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دوسری ِڈیفنس شیلڈ پلان ۲ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ غزہ کی پٹی میں سڑکوں پر ہونے والے جلسے ہی ہماری حکومت کو لے ڈوبیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ ہم نے چند اقدام اٹھائے ہیں،پہلا اقدام یہ ہے کہ فلسطینی سڑکوں پر موجود فوجیوں میں اضافہ اور مختلف آلات مہیا کیے ہیں تاکہ وہ بہتر انداز میں فلسطینی گاڑیوں کی چیکنگ کرسکیں اور کوئی بھی گاڑی بغیر چیکنگ کے اسرائیلی علاقوں میں داخل نہ ہوسکے گی۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ انکا احتجاج ختم ہونے والا نہیں ہے اور ہم ان کا مقابلہ کرنے سے عاجز آگئے ہیں۔
