مشرقی ایشیاء کے مسلمان ملک ملائشیا نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا اور اسکے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے کسی بھی ملک کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق بدھ کے روز ملائشیا کی پارلیمنٹ میں اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے بارے میں بحث کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کو ایک غاصب اور نائز ریاست تسلیم کرتے ہیں۔ شروع دن سے ملائشیا کی یہی پالیسی رہی ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی رد بدل نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی یلغار کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملے اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں ناقابل برداشت ہیں۔ ملائشیا کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اور اسرائیل کا ہرسطح پر بائیکاٹ جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ ملائشیا کی حکومت کی جانب سے متاثرین غزہ کی امداد کے لیے امداد جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین