(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی طرف سے امریکا اور متحدہ عرب امارات کے مابین اسلحے کے معاہدے پر کسی بھی منظوری کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
جعلی صیہونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے میں ابو ظبی کو امریکا کے ایف 35 (اسٹیلتھ) طیارے فروخت کرنے کی کوئی شرط شامل نہیں متحدہ عرب امارات کے مابین اسلحے کے معاہدے پر کسی بھی منظوری کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا 3 اگست کو واشنگٹن میں اسرائیلی سفیر رون ڈرامر نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے مشرق وسطی کے کسی بھی ملک کو (ایف 35) اور دیگر جدید اسلحہ کے نظام کوفروخت نہ کرنے کی تصدیق کردی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے اسرائیل کوواضح کردیا ہے کہ امریکا ہمیشہ اسرائیل کے مفاد کو مقدم رکھے گا تاہم اس کے بدلے میں کسی دوسرے ملک کو جدید اسلحہ کی فروخت پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔