• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 24 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

‘اسرائیل۔ مصر گٹھ جوڑ نے غزہ کےدو ملین لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی’

جمعہ 13-11-2015
in عالمی خبریں
0
Israel Egypt
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی سے متعلق مصری حکومت کی اختیار کردہ معاندہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور مصر نے مل کر غزہ کی پٹی کے دو ملین لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے”ڈیموکریٹک ہیومن رائیٹس” کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصر اور اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم نہ کی تو وہاں پرخوفناک انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے جس کی ذمہ داری ان دونوں ملکوں پرعائد ہوگی۔

بیان میں ایک ہفتہ قبل مصری بحریہ کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی میں ایک 17 سالہ لڑکے فراس محمد مقداد کا بھی حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی مظالم کے بعد اب مصری فوج بھی غزہ کے بچوں کا شکار کرنے لگی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کو سمندر میں فائرنگ کا نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مصری فوج نے فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر یہ ثابت کیا ہے کہ ان کا غزہ کی پٹی کے لوگوں کے ساتھ دشمنی کا رشتہ ہے۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ساحل سمندر میں ماہی گیروں کو گولیاں مارنا سنہ 1989 ء میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے طے پانے والے ایک عالمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس معاہدے میں کسی بھی علاقے کے بچوں کومرضی کی زندگی گذارنے کا حق دیا گیا ہے۔ کسی ملک کی فوج کو بچوں پر مظالم ڈھانے اورانہیں قتل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ مصری فوج کا غزہ کی پٹی کے دو ملین لوگوں کے ساتھ رویہ اسرائیلی پالیسی سے مکمل ہم آہنگ ہے۔ مصری فوج بھی فلسطینیوں کو اسی طرح مشکلات سے دوچار کررہی ہے جس طرح اسرائیل نے غزہ کے لوگوں کا ناطقہ بند کررکھا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.