• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل۔اردن گیس معاہدے کے بائیکاٹ کی مہم جاری

منگل 07-10-2014
in عالمی خبریں
0
plf continuetoboykot
0
SHARES
0
VIEWS

اردن میں عوامی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے حکومت کے اسرائیل کے ساتھ گیس کے ایک بڑے معاہدے کی سخت مخالفت سامنے آئی ہے۔ اس کا اظہار سماجی تنظیموں کی جانب سے گیس معاہدے کے بائیکاٹ کے حوالے سے جاری تازہ بائیکاٹ کی مہم سے بھی ہوتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کی پیپلز موومنٹ سمیت کئی دوسری این جی اوز نے "گیس معاہدہ۔۔۔ دشمن کی شہ رگ” کے نام سے سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر جاری بائیکاٹ کی مہم کو بڑے پیمانے پر عوامی حلقوں میں پذیرائی ملی ہے۔ موومنٹ کے زیراہتمام عمان میں اس سلسلے میں ایک سیمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں ایک یادداشت پیش کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ عمان حکومت اسرائیل کے ساتھ مجوزہ گیس پائپ لائن کا معاہدہ فوری طورپر منسوخ کردے۔

اسرائیل کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کے بائیکاٹ کی مہم میں مزاحمت گروپ برائے اسرائیل، صہیونی نسل پرست مخالف گروپ، ریڈیکل میگزین، عرب نیشنل فورم، احفاد کنعان، قادمون اور اردن بریگیڈ لیگ خاص طور پر سر فہرست ہیں۔

سیمینار میں گیس معاہدے کے خلاف پیش کی گئی یاداشت میں ہزاروں افراد نے دستخط ثبت کیے ہیں اور حکوم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ جزوی یا کلی طور پر کسی بھی شکل میں گیس معاہدہ نہ کرے کیونکہ صہیونی دشمن کے ساتھ نوعیت کے تجارتی معاہدے خطے کی دیگر اقوام کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔

تنظیموں نے یادداشت پر آن لائن پانچ ہزار لوگوں سے دستخط کا ہدف مقرر کیا ہے، جو قریبا اب پورا ہونے کو ہے۔ اس کے علاوہ عوام میں آگاہی مہم بھی جاری ہے جس میں اسرائیل سے گیس معاہدے کے نقصانات اور اس کے خطے کی دوسری اقوام بالخصوص فلسطینیوں پر پڑنے والی منفی اثرات کے بارے میں آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.