خبر رساں ادارے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو غربِ اردن میں پیش آنے والے اس واقعے میں فلسطینی شہری نے سڑک کے کنارے کھڑے اسرائیلیوں پر اپنی گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائيليوں اور فلسطینیوں کي کشيدگی میں اضافہاس حملے کے بعد موقعے پر موجود پولیس افسران نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک دوسرے واقعے میں اسرائیلی سکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے والی فلسطینی خاتون کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ واقعات حالیہ ہفتوں میں جاری تشدد کی لہر کا تسلسل ہیں جس میں اب تک گیارہ اسرائیلی اور 72 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔
فلسطینیوں کے اتنی بڑی تعداد میں مارے جانے پر فلسطینی حکام تشویش کے اظہار کے ساتھ اسرائیلی سکیورٹی اداروں پر ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا الزام لگاتے ہیں۔
واضع رہے کہ یہ حالیہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب اسرائیلی وزیرِاعظم نتن یاہو امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں پیر کو وہ صدر اوباما سے اپنی ملاقات میں موجودہ کشیدہ حالات پر بھی بات چیت کریں گے۔