• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی مصنوعات کی درآمدات پراردنی عوامی حلقوں کی سخت مذمت

پیر 27-01-2014
in عالمی خبریں
0
plf buyer
0
SHARES
0
VIEWS

 

اردن میں اسرائیلی مصنوعات کی بھرمارپر ملک کے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سےعمان حکومت کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اردنی ایگری کلچر یونین کی جانب جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ

بعض تاجر پیشہ گروپ اورکاورباری حلقے اسرائیل سے صہیونی مصنوعات اور زرعی پیداوار کی بڑی مقدار ہمارے ملک میں منتقل کر رہے ہیں۔ ایک دشمن ملک کی مصنوعات اور زرعی پیداوارکو اپنےبازاروں میں فروخت کرنا فلسطینیوں پر مظالم میں تعاون کرنے کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ اسرائیل سے الو اور سبزیوں کی دیگر اقسام کی بڑی مقدار اردن منقتل کی گئی ہے۔  اس سے قومی زراعت کے پیشے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل سے لائےگئے سستے آلو، ٹماٹر اور دیگر اجناس کی سبزیوں کے مارکیٹ میں آنے کے بعد مقامی زرعی اجناس کی خریدو فروخت میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

درایں اثناء دفاع وطن کی سپریم کمیٹی اوراسرائیل سے تعلقات کی مخالف تنظیم نے بھی صہیونی مصنوعات کے ملک میں بڑھتے کاروبار پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔ کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں استفسار کیا گیا کہ کیااردنی تاجروں اور عام شہریوں کے ضروری استعمال کے لیے صرف اسرائیل ہی کی مصنوعات رہ گئی ہیں؟ اسرائیلی مصنوعات اور زرعی اجناس کی درآمدات کے نتیجے میں مقامی زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوچکا ہے۔ اس لیے ہمارا تاجر برادری سے مطالبہ ہےکہ وہ اسرائیل سے سبزی اور دیگرمصنوعات کی خریدار کے بجائے اپنے زرعی شعبے کو مضبوط کرنے پرتوجہ دیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.