(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آیت اللہ سیستانی نے اپنے فتوے میں کہا ہے کہ ایسے تجارتی مراکز سے خریدوفروخت جس کے منافع کا کچھ حصہ قابض صیہونی ریاست کو جائے حرام ہے۔
عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں اہل تشیع کے عالیقدر مرجع تقلید آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی نے قابض صیہونی ریاست کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اپنے فتوے میں کہا ہے کہ کسی بھی ایسے تجارتی مرکز سے خریدوفروخت جس کے منافع کا ایک حصہ غاصب صیہونی ریاست کو جاتا ہو اور ایسی کمپنیاں جن کے بارے یہ ثابت ہوچکا ہو کہ وہ اسرائیلی حمایت میں موثر ہیں، کی محصولات کی خرید و فروخت حرام ہے ۔