مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے سوموارکو علی الصباح شمال مغربی رفح میں الحشش کے مقام پر حماس کے ایک مرکز پر میزائل حملہ کیاجس کے نتیجے میں ایک عمارت کا کچھ حصہ زمین بوس ہوگیا تاہم حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے متعدد میزائل داغے جن میں بعض مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک میزائل زمین پر گرنے سے گہرا گڑھا پڑ گیا۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے دعویٰ کیا تھا کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ تاہم غزہ کی پٹی میں کسی گروپ کی جانب سے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے الزام عاید کیا ہے کہ یہ راکٹ حملے حماس کے مزاحمت کاروں نے کیے تھے۔