فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی قصبے جبالیا میں پچھلے جمعہ کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونےوالا فلسطینی 37 سالہ شوقی عبید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جمعہ کو جام شہادت نوش کرگیا۔
رپورٹ کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ 37 سالہ شوقی جمال عبید ایک پچھلے جمعہ کو شمالی غزہ میں جبالیا کے قریب "اریز” گذرگاہ پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج جمعہ کو جام شہادت نوش کرگیا ہے۔عبید کی شہادت کے بعد پچھلے دو ہفتوں سے فلسطین میں جاری تحریک کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 22 فلسطینیوں کا تعلق بیت المقدس اور غرب اردن سے ہے جب کہ 12 شہداء غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے پندرہ ایام میں 1300 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں غزہ کی پٹی کے زخمیوں کی تعداد 328 بتائی جاتی ہے