فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوجیوں نے الجلمہ گذرگاہ کے قریب سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جام شہادت نوش کرگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے الجلمہ گذرگاہ کےگیٹ سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں۔ جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوکر سڑک پر گر پڑا۔ ایمبولینسیں اور طبی عملے کے امدادی کارکن جائے وقوعہ کی طرف گئے تھے مگر صہیونی فوجیوں نے انہیں شدید زخمی فلسطینی کے پاس جانےسے روک دیا جس کے نتیجے میں وہ تڑپ تڑپ کر شہید ہوگیا۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے کسی فلسطینی نوجوان کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے اور فلسطینی شہیر کی شہادت کے بعد الجلمہ گذرگاہ سے شہریوں کی آمد ورفت بند کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ الجلمہ گذرگاہ مغربی کنارے کے جنین شہر اور سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں کو باہم مربوط کرتی ہے۔