انتہا پسند یہودی شرپسندوں کے صہیونی فوج اور پولیس کی موجودگی میں قبلہ اوّل میں دھاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی کئی ٹولیاں اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ قبلہ اوّل میں داخل ہونے والے ایک گروپ میں 26 یہودی آباد کار موجود تھے۔ اس کے علاوہ کئی دوسری ٹولیاں بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتی اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرنے کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتی رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے باہر تعینات یہودی فوجیوں اور پولیس نے انتہا پسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی۔یہودی آباد کاروں کی آمد کے موقع پر قبلہ اوّل میں فلسطینی خواتین اور مرد نمازیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو یہودیوں کو دیکھ کر دیر تک نعرے لگاتے رہے۔