مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی وادی اردن کے علاقے اریحا میں اسرائیلی بم پھٹنے سے بارہ سالہ کم سن فلسطینی لڑکی زخمی ہو گئی۔ شمالی وادی اردن کے مالح قصبے کے میئر عارف درامغی نے بتایا کہ فلسطینی لڑکی ناجیہ زامل اسرائیلی فوجیوں کے چھوڑے گئے بم پھٹنے سے زخمی ہو گئ۔ ناجیہ کی ٹانگ پر زخم آئے۔دارمغی نے بتایا کہ بم دھماکا اس علاقے میں ہوا جسے صہیونی فوجی اکثر و بیشتر جنگی مشقوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی علاقے میں فوجیوں کے چھوڑے گئے بم پھٹنے کے متعدد ایسے واقعات میں فلسطینی شہری زخمی ہو چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین