• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچوں کوگولیاں مار کرشہید کردیا

بدھ 21-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlKhalil Hassam
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں قابض صہیونی فوج کے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کم عمر فلسطینی بچوں کو بغیر کسی وجہ کے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ یہ واقعہ الخلیل میں "کریات اربع” کے مقام پر پیش آیا۔ دونوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شہید کیے جانے کے واقع کی مختلف روایات بیان کی گئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریات اربع کےمقام سے گذنے والی ایک ریلی میں شامل دو لڑکوں نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی جس پرانہیں گولیاں ماری گئیں جب کہ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں پر ایسا کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں ہو رہا تھا۔ دونوں بچے یہودی کالونی کے قریب کھڑے تھے کہ انہیں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

یہودی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے مقامی سماجی کارکن عیسیٰ عمرو نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے بدھ کے روز الجعبری خاندان کے 15 سالہ بشار نضال الجعبری اور حسام اسماعیل جمیل الجعبری کو شہید کردیا۔ دنووں کریات اربع یہودی کالونی کے قریب عمارہ الرجبی کے مقام پر کھڑے تھے جب انہیں گولیاں ماری گئیں۔

عیسٰی عمرو جو واقعے کے عینی شاہد بھی ہیں کا کہنا ہے کہ اس کے سامنے تین یہودی فوجیوں نے دونوں بچوں پر کم سے کم 100 گولیاں فائر کیں۔ گولیاں لگنے سے دونوں بچے وہیں پر گر پڑے۔ مقامی شہریوں اور امدادی کارکنوں نے ان کی طرف بڑھنے کی کوشش کی مگر صہیونی فوجیوں نے بندوق کی نوک پر سب کو زخموں سے تڑپتے بچوں کی طرف جانے سے روک دیا۔

سماجی کارکن نے اسرائیلی میڈیا اور پولیس کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں بچے ایک ریلی کے دوران یہودی فوجیوں پر حملے کی کوشش کررہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں شہید بچوں کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں تھی جس سے انہیں خطرناک قرار دیا جاسکتا ہو۔

کچھ دوسرے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ عمارہ الرجبی کے مقام سے گذ رہے تھے کہ صہیونی فوجیوں نے انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کے پیچھلے کچھ فاصلے پرآنے والے دو لڑکوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ وہ آدھا گھنٹہ وہیں پڑے تڑپتے رہے مگر کسی ایمبولینس اور امدادی کارکن کو ان کی طرف نہیں جانے دیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.