• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج مظاہرین کے خلاف ممنوعہ ہتھیاراستعمال کررہی ہے: انسانی حقوق گروپ

جمعہ 30-10-2015
in عالمی خبریں
0
Israeli Arms
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کے ایک بین الاقوامی ادارے نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کہا ہے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر ممنوعہ ہتھیاروں سے حملے کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق گروپ”عرب ہیومن رائٹس” کے لندن میں قائم ہیڈ کواٹر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ اکتوبر کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی انتفاضہ کے مظاہروں کو کچلنے کے لیے طاقت کا بے جا استعمال کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں شہری زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی فوج "ٹوٹو” نامی بندوق سے "الدمدم” نامی گولیاں چلاتی ہے۔ عالمی سطح اس بندوق کا مظاہرین کے خلاف استعما غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔ اکتوبر کے دوران بڑی تعداد میں نہتے اور پرامن فلسطینی مظاہرین کی بڑی تعداد کے زخمی ہونے کی سب سے بڑی وجہ "ٹوٹو” بندوق کےذریعے فائرنگ ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ایسے جان لیوا ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے جو فوری طورپر جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں۔ قابض فوجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پربراہ راست فائرنگ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کااستعمال کیا جاتا ہے۔ یہ گولیاں ہدف پرلگنے کے بعد دھماکے سے پھٹتی ہیں اور جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال پہلی بار نہیں ہو رہا ہے بلکہ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کئی عشروں سے جاری ہے۔ صہیونی فوجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے یورنیم پائوڈ، وائٹ فاسفورس اور دھماکوں سے پٹھنے والی گولیوں کا کھلے عام استعمال کرتی رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوج مظاہرین کے خلاف ممنوعہ ہتھیاراستعمال کررہی ہے: انسانی حقوق گروپ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.