• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی یلغار سے قبلہ اوّل خطرات لاحق ہے: اردن

جمعرات 07-02-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی یلغار سے قبلہ اوّل خطرات لاحق ہے: اردن
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی یلغار، صیہونی آبادکاروں کے دھاوؤں اورمقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کی طرف سے قبلہ اوّل کی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں بے حرمتی مسلمانوں کو اس بات کی دعوت دینا ہے کہ ان کا قبلہ اوّل خطرے میں ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی وزیر مذہبی امور عبدالناصر ابو البصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکام اور صیہونی آبادکار قبلہ اوّل کے حوالے سے اشتعال انگیز حرکات کے ذریعے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار کے ایک حصے کی مرمت پر پابندی عائد کر کے مقدس مقام پر اپنے غاصبانی قبضے اور مقدس مقام کے تاریخی اور قانونی اسٹیٹس جو تبدیل کرنے کی منظم کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی دیوار مرمت میں رکاوٹ ڈالنا مسلمانوں کے مذہبی امور میں کھلی مداخلت کے مترادف ہے۔

اردنی وزیر نے اسرائیلی ریاست اورصیہونی آباد کاروں کی کارروائیوں کو اشتعال انگیز قرار دیا اور کہا کہ صیہونی انتہا پسند، وزراء، ارکان کنیسٹ، فوجی اور پولیس اہلکار سب مل کر قبلہ اوّل کی بے حرمتی کرتے ہیں اور مسلمانوں کو قبلہ اوّل تک رسائی سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ابو البصل نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ صیہونیوں کی قبلہ اوّل اور اسلامی شعائر کے خلاف چیرہ دستیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت علی وضع کریں اور القدس کوصیہونی درندوں کے ہاتھوں نقصان پہنچنے سے تحفظ دلائیں۔

Tags: اردناسرائیلاشتعال انگیزبیت المقدسبے حرمتیدرندوںسازشصیہونیقبلہ اوّلکنیسٹمسجد اقصیٰیلغار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.