(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوج داری عدالت کی جانب سے تین فلسطینی شہریوں کو قید اور جرمانے کی سزاؤں کا حکم دیا ہے۔
انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسیر اشرف محمد شلبی کو 28 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، سامر حمدی مفلح کو 26 ماہ قید اور قصی زاھر سلیم کو 12 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
