• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 24 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی عدالت کا شیخ رائد صلاح کی گرفتاری کا فیصلہ موخر

جمعہ 13-11-2015
in عالمی خبریں
0
Sheikh Salah
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کی فوری گرفتاری روکنے کے لیے دی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی گرفتاری دو ہفتوں کے لیے موخرکردی ہے۔ اسرائیلی عدالت کے ایک پچھلے فیصلے کے تحت انہیں پرسوں اتوار کو حراست میں لیا جانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق الشیخ رائد صلاح کے وکلاء دفاع کی جانب سے عدالت کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے موکل کی گرفتاری کے لیے یہ وقت مناسب نہیں۔ نیز انہوں نے تا حال قانونی کارروائی مکمل نہیں کی ہے۔ اس لیے ان کی گرفتاری دو ہفتوں کے لیے ملتوی کی جائے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی ایک مرکزی عدالت نے 27 اکتوبر کو سنائے گئے اپنے فیصلے میں الشیخ رائد صلاح کو 11 ماہ کے لیے جیل میں بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ ان پر سنہ 2007 ء میں بیت المقدس میں وادی الجوز کے مقام پرجمعہ کی ایک تقریر میں اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزالفاظ کے استعمال پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

اسرائیل کی دوسری عدالت کی جانب سے بھی الشیخ رائد صلاح کو اسی مقدمہ میں قید کی سزا سنائی تھی مگر صہیونی پراسیکیوٹر جنرل نے اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ گیارہ ماہ کے لیے جیل بھجوانے کی درخواست دی تھی۔ عدالت نےدرخواست منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کی مرضی کے مطابق فیصلہ سنایا تھا اور انہیں 15 نومبر کو حراست میں لینے کا حکم دیا گیا تھا۔

فیصلے پرعمل درآمد سے قبل اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کو کیس کے خلاف نظرثانی کی درخواست کے لے بھی ساٹھ دن کی مہلت دی گئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی عدالت کا شیخ رائد صلاح کی گرفتاری کا فیصلہ موخر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.