• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی دہشت گردی، چاقو سے حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان شہید کردیا

جمعرات 29-10-2015
in عالمی خبریں
0
pal00816.1
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل رمیدہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیان مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوجیوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں مار ی گئیں جب اس نے ایک فوجی اہلکار پر چاقو سے حملہ کردیا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو متعدد زخم آئے ہیں تاہم اس کی اسپتال میں حالت کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو 11 گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر سڑک پرگرگیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے امدادی کارکنوں اور ایمبولینس کو زخمی کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جس کے نتیجے میں وہ تڑپ تڑپ کر جام شہادت نوش کرگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری کے پاس کوئی چاقو نہیں تھا، صہیونی فوجیوں نے اس کے پاس ایک چاقوپھینک دیا تھا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فلسطینی شہری کو اسی جگہ شہید کیا گیا جہاں دو روز قبل ھمام اسعد نامی ایک شہید کیا گیا۔ شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت اسلام رفیق عبیدو کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 23 سال بتائی جاتی ہے۔

صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہری کو شہید کرنے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی اور جائے وقوعہ کی طرف کسی فلسطینی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بعد ازاں شہید فلسطینی کی میت ایک فوجی گاڑی میں ڈال کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردی گئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی دہشت گردی، چاقو سے حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان شہید کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.