• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 28 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی حکام کا وادی اردن میں فلسطینی املاک دوبارہ مسمار کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21-11-2015
in عالمی خبریں
0
thumb
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں سرگرم انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوج اور سول انتظامیہ نے مقبوضہ وادی اردن کی اریحا گورنری میں فصائل الوسطیٰ کے مقام پر فلسطینیوں کی تعمیر کردہ جھونپڑیاں آئںدہ ہفتے دوبارہ مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم "بتسلیم” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی سول انتظامیہ نے گذشتہ منگل کو وادی اردن کے شمالی علاقے فصائل میں چھاپہ مار کر مقامی فلسطینی شہریوں اور عرب بدئووں کو ایک ہفتے کے اندر اندر مکانات خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

دو ہفتے قبل بھی اس علاقے میں فلسطینی شہریوں کی جھونپڑیاں مسمار کردی گئی تھیں۔ قبل ازیں 8 اگست 2015 ء کو اسرائیل کی سول انتظامیہ پولیس اور فوج کی معیت میں اس علاقے میں داخل ہوئی تھی اور وہاں پر فلسطینیوں کے 17 مکانات مسمار کرتے ہوئے 48 فلسطینی شہریوں کو گھروں کی چھت سے محروم کردیا تھا۔ بے گھر ہونے والوں میں 31 افراد کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔ مقامی فلسطینی شہریوں نے مسمار شدہ مکانات کے ملبے پر دوبارہ عارضی مکانات تعمیر کرلیے تھے۔ کل جمعہ کو بھی صہیونی حکام دوبارہ اس علاقے میں آئے اور وہاں پرموجود فلسطینی شہریوں سے مکانات خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ صہیونی حکام کی جانب سے دھمکی کے بعد 23 کم عمر بچوں سمیت 46 افراد کے بے گھر ہونے کا اندیشہ ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی حکام کا وادی اردن میں فلسطینی املاک دوبارہ مسمار کرنے کا فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.