• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی جیل میں قید جگرکے مریض فلسطینی کی حالت تشویشناک

جمعرات 01-10-2015
in عالمی خبریں
0
Palestine Prisioner
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قید ایک 34 سالہ فلسطینی ربیع عطا محمد جبریل جگر کے مہلک مرض کا شکار ہے جس کے باعث اس کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن میں اسیران میڈٰیا سینٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت لحم سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قید محمد جبرل جگر کی بیماری لاحق ہے۔ جگر میں تکلیف کے باعث اس کے معدے، دل اور آدھے سرمیں مسلسل درد رہتا ہے۔ اسرائیلی جیلروں کی مجرمانہ لاپرواہی کے باعث اس کی حالت مزید تشویشناک ہو چکی ہے۔ اسپتال میں اسے کسی قسم کی دوائی یا علاج کی سہولت میسر نہیں ہے۔ نیند کی مسلسل کمی اور تکلیف کے باعث اس کا وزن غیرمعمولی حد تک کم ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ ربیع محمد جبریل رواں سال فروری سے اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ہے۔ اسے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ ساڑھے پانچ سال تک اسرائیل کی جیلوں میں قیدکاٹ چکا ہے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے زیرحراست فلسطینی شہری کی حالت پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید سات ہزار فلسطینیوں میں سے 1500 سے زائد مختلف امراض کا شکار ہیں۔ تمام مریض فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی جیلروں کایکساں سلوک ہے اور کسی بھی فلسطینی قیدی کو عالمی قوانین کے تحت طبی سہولیات مہیا نہیں کی جاتی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.