• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی جرائم پرغور کے لیے عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ریاض میں طلب

ہفتہ 31-10-2015
in عالمی خبریں
0
Plaestine Intifada
0
SHARES
0
VIEWS

عرب لیگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی موجودہ کشیدہ صورت حال اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر غور کے لیے عرب وزراء خارجہ کا ہنگامی اجلاس 9 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طلب کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد بن حلی نے قاہرہ میں پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ عرب وزراء خارجہ کا فلسطین کی صورت حال پرہنگامی اجلاس جنوبی امریکا اور کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر نو نومبر کو ریاض میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل پر غور کیاجائے گا۔

عرب لیگ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند گولیاں برسا کر اجتماعی سزا دے رہی ہے۔ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج اور پولیس منظم دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ جس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک کےدوران اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کا وحشیانہ سلسلہ شروع کیا ہے جس میں اب تک 70 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی جرائم پرغور کے لیے عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ریاض میں طلب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.