اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینٹ نے مقبوضہ فلسطین کے تمام تعلیمی اداروں میں تحریک اسلامی کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اسرائیلی جامعات کے سربراہان کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں بینٹ نے ہدایت کی ہے کہ اسرائیلی تعلیمی اداروں میں اسلامی تحریک سے وابسطہ طالب علموں کو کسی بھی قسم کی سرگرمی کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ یاد رہے گذشتہ ہفتے اسرائیلی حکومت نے تحریک اسلامی کو کالعدم قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک اسلامی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اس لئے یہ بات واضح ہے کہ اسرائیلی تعلیمی اداروں میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیر نے توقع ظاہر کی کہ تعلیمی اداروں کے سربراہ خطرات کو سمجھتے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔