اردنی وزارت سیاحت و آثار قدیمہ نے صہیونی سیاحوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی غرض سے عمان اور دوسرے شہروں کے پبلک مقامات پرآمد ورفت پر انتباہ کیا ہے۔
وزارت سیاحت کی جانب سے ٹورزم کمپنیوں اور ایجنٹوں کوایک سرکلر میں خبردار کیا گیا ہےکہ وہ اسرائیل سے تعلق رکھن والے صہیونی سیاحوں کی نقل وحرکت پرنہ صرف کڑی نظر رکھیں بلکہ ان کے اردن میں داخلے کے لیے مزید سخت شرائط عائد کریں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی وزارسیاحت کی جانب سے جاری سرکلراخبار’’العرب الیوم‘‘ نے بھی شائع کیا ہے جس میں محکمہ سیاحت کے زیراہتمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ صہیونی سیاحوں کی آمد ورفت اور ان کے مملکت میں قیام کے دوران نقل وحرکت اور تمام معاملات پر گہری نظر رکھیں۔ بالخصوص ان تمام صہیونیوں کے بارے میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے تو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے اردن کا سفر کرتے ہیں۔ محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی صہیونی سیاح کےملک میں داخلے سے قبل اسرائیل کی ٹورز کمپنیوں کی چھان بین کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حساس مقامات پران کی آمد ورفت کے دوران ان پر نظر رکھی جائے۔ اردنی محکمہ سیاحت کی جانب سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب دوسری جانب خطے میں بد امنی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے حالات میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں انتہا پسند یہودی اردن سمیت کسی بھی پڑوسی عرب ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔