• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن نے اپنی سرحد کے قریب اسرائیلی ہوائی اڈے کے قیام کی مخالفت کردی

بدھ 21-01-2015
in عالمی خبریں
0
plf Jordan-airport
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کی حکومت نے اپنی سرحد سے متصل مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام کی سخت مخالف کرتے ہوئے بین بین الاقوامی ہوا بازی تنظیم کے ہاں سخت احتجاج کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی وزیر برائے نقل حمل لینا شبیب نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے وادی عقبہ کی دوسری جانب اسرائیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام کا معاملہ بین الاقوامی فضائی ایوی ایشن تنظیم میں اٹھایا ہے۔ ہمیں اسرائیل کے ہوائی اڈے پر اعتراض ہے اور اس سلسلے میں ہم عالمی تنظیم سے اس کا کوئی فیصلہ کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ہمارے مطالبے پر وادی عقبہ کے قریب ہوائی اڈے کے قیام کا منصوبہ ترک نہ کیا تو ہم عدالت انصاف سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وادی عقبہ کے قریب اسرائیل کے ہوائی اڈے کے قیام کا منصوبہ اردن کی سزرمین اور فضاء میں نقب لگانے کی کوشش ہے۔ ایک دوسرے رکن پارلیمنٹ رولی الحروب نے بھی اسرائیل کے ہوائی اڈے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اسرائیل اردن کی خود مختاری کو چیلنج کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ہوائی اڈے ’تنماع‘ کا رن وے اردن کے شاہ حسین ہوائی اڈے سے محض 350 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس کے نتیجے میں اردن کی فضائی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.