عمان (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن کی پیشہ ور تنظیموں اور ٹریڈ یونینز کی جانب سے قبلہ اوّل کے خلاف اسرائیلی سازشوں کو کی روک تھام کے لیے حکومت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمان کی ٹریڈ یونینز کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردنی حکومت قبلہ اوّل کے دفاع اور اسرائیلی ریاست کی جارحیت کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور ریاست کی پوری مشینری نے قبلہ اوّل کو یرغمال بنانےاور اسے یہودیانے کے لیے دن رات سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اردنی حکومت القدس کے مقدس مقامات اور مسجد اقصیٰ کے سرپرست کی حیثیت سے قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
اردنی ٹریڈ یونینز کا کہنا ہے کہ حکومت کو دیگر عرب ممالک اور عالم اسلام کو متحد کرکے قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
اردنی ٹریڈ یونینز کے چیئرمین عبدالھادی الفلاحات کا کہنا ہے کہ گذشتہ اتوار کے روز جو کچھ ہوا وہ قبلہ اوّل پرصیہونیوں کی کُھلی جارحیت اور قبۃ الصخرۃ میں داخل ہونے کی کوشش کو مذہبی اشتعال انگیزی کی مجرمانہ کوشش قراردیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں نے قبۃ الصخرہ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی کوشش کی تھی۔