• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اختیارات کی جنگ، موساد اور لائبرمین میں ٹھن گئی

جمعرات 17-11-2011
in عالمی خبریں
0
plf newspaper
0
SHARES
0
VIEWS

plf newspaper

اسرائیل کے ایک عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین اور ملک کے سب سے بڑی خفیہ ایجنسی”موساد” کے درمیان بیرون ملک اختیارات کے موضوع پرسنگین نوعیت کے اختلافات سامنے آئے ہیں۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اخبار نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ موساد اور لائبرمین کے درمیان اختلافات دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کے اختیارات پر پیدا ہوئے ہیں اور دونوں ادارے (وزارت خارجہ اور موساد) بیرون ملک اپنے اپنے اختیارات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزرات خارجہ کے حکام کو موساد کے بیرونی دنیا میں بڑھتے اثرو رسوخ پرسخت مایوسی کا سامنا ہے، کیونکہ غیر ملکی سفارت کاری میں موساد وزارت خارجہ سے زیادہ اثرانداز ہو رہی ہے۔ بعض ممالک کے براہ راست تعلقات وزارت خارجہ کے بجائے موساد کے ساتھ چلے آرہے ہیں اور کئی یورپی ملک موساد ہی کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ براہ راست رابطے کر رہے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے موساد کے بیرون ملک بڑھتے اثرو نفوذ اور خفیہ معلومات تک رسائی پرسخت احتجاج کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسی موساد دنیا بھرکے سفارتی مراسلوں کواپنی تحویل میں لے کروزارت خارجہ کےامور میں مداخلت کر رہی ہے۔
وزارت خارجہ کے ایک سینیئرعہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ "موساد ہماری رگوں میں سرایت کرچکی ہے۔ انٹیلی جنسی ایجنسی نہ صرف حساس معلومات چوری کر رہی ہے بلکہ کئی اہم اور خفیہ دستاویزات وزارت خارجہ کو نہیں دی جا رہی ہیں”۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.