مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ جولائی میں اطالوی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ جزیرہ سردینیا میں آئندہ دسمبر میں ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے تاہم اس میں اسرائیل کو شام نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ذرائع ابلاغ پر یہ خبریں آئی تھیں کہ سردینیا جنگی مشقوں میں اسرائیل کے "ایف 16 ایس” جنگی طیارے بھی حصہ لیں گے جس کے خلاف اٹلی میں موجود عرب کمیونٹی اور وہاں کے مقامی شہریوں نے بھی اس کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا۔
ادھر سردینیا۔ فلسطین فرینڈشپ کونسل کے چیئرمین فوزی اسماعیل نے اسے اپنی فتح قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اطالوی عوام کے ساتھ مل کر حکومت پر دباؤ ڈالا اور ہم اسرائیل کو فوجی مشقوں سے باہر رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔