• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی ربی سے کرپشن اور بداخلاقی کے الزامات کے تحت تفتیش

منگل 10-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1300
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک سرکردہ یہودی ربی پر کرپشن اور غیراخلاقی حرکات کے الزامات کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہودی مذہبی پیشوا’’جبریل نداف‘‘ ایک سرکردہ مذہبی رہنما ہیں اور انہیں ’’یوم نکبہ‘‘ (قیام اسرائیل) کے موقع پر مشعل بردار جلوس کی قیادت کرنے کے لیے سرکاری طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جبریل نداف پر الزام ہے کہ اس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، وزیردفاع موشے یعلون اور خاتون وزیرہ میری ریگیو کے ساتھ قریبی تعلقات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے جنسی جرائم کی ترغیب کے ساتھ ساتھ مالی بدعنوانی کا بھی ارتکاب کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جبریل نداف نے نصرانی عرب شہریوں کواسرائیلی فوج میں بھرتی کرنے کے لیے بھی مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران وہ نوجوانوں کے ساتھ جنسی مسائل پر کھل کر گپیں لگاتے رہے۔ اس پر کئی اسرائیلی شہریوں نے سخت احتجاج بھی کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی ربی نداف نے مختلف لوگوں کے سرکاری اور غیرسرکاری کاموں میں ان کی مدد کرنے کےعوض ان سے بھاری رشوت وصول کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الزامات کا سامنا کرنے والے یہودی ربی نے بڑی تعداد میں یہودی نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کرنے کی ترغیب دی مگر وہ وقت ایک متنازع شخصیت بن کر سامنے آئے جب ان پر جنسی موضوع پر لوگوں سے بات چیت کرنے اور رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.