(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایک تازہ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے یہودیوں کی اکثریت نے وہاں پر آباد فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی حمایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی تھینک ٹینک’’فین‘‘ کے زیراہتمام کیے گئے رائے عامہ کے جائزےمیں سنہ 1948 ء کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں چلے گئے علاقوں میں آباد یہودیوں سے رائے لی کہ آیا وہ فلسطینیوں کے ساتھ بقائے باہمی کے اصول کے تحت زندہ رہنے کو تیار ہیں تو 46 فی صد نے اس کی حمایت کی جب کہ 48 فی صد یہودیوں کا مطالبہ تھا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتے۔ اس لیے فلسطینیوں کو ان علاقوں سے بے دخل کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق یہ سروے جائزہ سنہ 2014 ء کے آخر اور سنہ 2015 ء کے وسط تک کیا گیا اور اس دوران 3 ہزار 789 یہودیوں سے رائے لی گئی تھی تاہم اس کے نتائج حال ہی میں جاری کیے گئے ہیں۔
