(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی یونین کے وفد نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کا دورہ کیا اور عالمی وباکورونا وائرس سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کےمطابق یورپی یونین کے آٹھ رکنی وفد نے آج مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں غزہ کے مرکزی اسپتال غزہ کا دورہ کیا اور وہاں موجود عملے سے ملاقات میں ان کو کورونا وائرس کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں معلومات لیں ۔
وفد کا استقبال غزہ میں بین الاقومی کونسل کے سربراہ اور سابق وزیرصحت باسم نعیم اور وزارت صحت کےترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کیا ، وفد نے حماس کے اراکین سےبھی ملاقات کی۔
اس موقع پر باسم نعیم نے کہا کہ یورپی ممالک کے سفیروں کا غزہ کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ کا علاقہ کورونا وبا کی وجہ سے صحت کے بدترین بحران کا سامنا کررہا ہے۔