مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب اور عمان وقت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے قریب ہوتے جا رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان گیس کے ایک بڑے معاہدے میں شراکت داری پر اتفاق سے دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی میدانوں میں تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ اردن اور اسرائیل سمندر میں ایک مشترکہ گیس پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس مقصد کے امریکا کی "نوبل انرجی” نامی فرم اور اسرائیل کی "ڈیلک” کے درمیان معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔ امریکی تعاون سے شروع ہونے والے اس منصوبے کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے تاہم اردنی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔