آزدای فلسطین کے شرکاء ایران پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ان شرکاء کے اعزاز میں تقیبات منعقد ہوئیں شرکاء کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ
اگر اسرائیل نے نئی جنگ کا آغاز کیا تو یہ جنگ آخری ثابت ہوگی اور فلسطین آزاد ہو گا۔ ہم اس تحریک میں مختلف اقوام اور عوام کا تعاون چاہتے ہیں اور آپ نے اس میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
آیت اللہ کعبی نے کہا کہ ایران، اسرائیل کے خلاف چلنے والی تحریکوں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتا ہے۔ حزب اللہ اور حماس نے اسرائیل کو سبق آموز شکست سے دوچار کیا۔ آیت اللہ کعبی نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل انہوں نے لبنان کا دورہ کیا، جس کے دوران سید حسن نصراللہ سے ملے اور اسرائیلی سرحد تک گئے، اس ملاقات سے پتہ چلا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کی نابودی کے لئے ہر دم تیار ہے۔ لوگوں کی جدوجہد ظاہر کرتی ہے کہ فلسطین کی آزادی قریب ہے۔
شرکاء نے قم اور تہران میں مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا۔گلوبل مارچ برائے آزادی بیت المقدس کے شرکاء نے میدان آزادی کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے عہد کیا کہ ہم قبلہ اول کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کراکے ہی دم لیں گے۔