رپورٹ کے مطابق سماجی کارکنوں کی جانب سے’’بکفی حصار # ‘‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی ہے جسے عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر جاری مہم میں اب سے کچھ دیر قبل تک 55 ہزار ٹویٹس آچکی تھیں جب کہ اس مہم کو 25.7 ملین لوگ فالو کررہے تھے۔ فالورز کی تعداد میں برق رفتاری سے اضافہ جاری ہے اور ’’بکفی حصار ھیش ٹیگ‘‘ اس وقت عالمی سطح کے صف اول کے ٹرینڈ میں پہنچ چکا ہے۔
مہم میں شامل ہونے والے کروڑوں افراد نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک روز میں پچیس ملین سے زاید افراد کو غزہ کی ناکہ بندی سے متعلق ٹرینڈ کو فالو کرنا غزہ پرعاید اسرائیل اور مصر کی پابندیوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ گویا عالمی برادری نے غزہ کی پٹی پرعائد اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کی پٹی کے دو ملین لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔
مہم کو فالو کرنے والوں نے مصری حکومت سے بھی پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو مستقل بنیادوں پر کھولنے کا اعلان کرے۔
اب تک اس مہم میں مصر، سعودی عرب، الجزارئر، یمن، فرانس، مراکش، ایران، امریکا، برطانیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور اندرون فلسطین سمیت کئی دوسرے مسلمان ، عرب اور غیرمسلم ممالک کے سماجی کارکن فالو کررہے ہیں۔
یہ پہلا ٹرینڈ ہے جس میں 67 فی صد خواتین اور 33 فی صد مرد حضرات حصہ لے رہے ہیں۔ انڈرویڈ سسٹم کے ذریعے 57.8 فی صد فراد اس مہم کا حصہ بنے ہیں جب کہ آئی فون سے 23.3 فی صد اور 10.8 فی صد کمپیوٹر اور دیگر موبائل آپریٹنگ سسٹم سے مہم میں شامل ہوئے ہیں۔
