ایمسٹرڈیم (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ہالینڈ میں ہونے والے ’’ڈچ زبان کے ہیرو‘‘ کے عالمی مقابلے میں ایک فلسطینی شہری نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’ڈچ‘‘ زبان کے ہیروز کے عالمی مقابلے میں کل 73 امیدوار شامل تھے۔
ڈچ زبان کے ہیرو برائے سال 2018ء کے انتخاب کے لیے قائم کردہ جیوری نے فلسطینی پناہ گزین محمد علی کو زبان کا بہترین ہیرو قرار دیا اور اسے 2500 یورو دینے کا اعلان کیا گیا۔
خیال رہے کہ محمد علی فلسطین سے ہجرت کرکے شام گیا اور چار سال قبل وہ شام میں حالات خراب ہونے کے بعد وہ ہالینڈ چلا گیا جہاں اس نے کم وقت میں ڈچ زبان سیکھ لی اور وہ ایک اسکول میں ڈچ زبان کا استاد بن گیا۔