• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پرویز مشرف کا غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے حق میں بیان دفاع پاکستان کے خلاف سازش اور آئین پاکستان کی توہین ہے۔

اتوار 08-01-2012
in عالمی خبریں
0
safe image
0
SHARES
0
VIEWS
safe imageمظفر احمد ہاشمی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،علامہ آفتاب حیدر جعفری،مولانا سید عقیل انجم اور صابر کربلائی کا مشترکہ اظہار مذمت

پرویز مشرف نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی حمایت میں بیان دے کر امت مسلمہ کے جذبات مجروح کئے ہیں،پرویز مشرف نے اسرائیلی حمایت میں بیان دے کر ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کے دشمن ہیں ،غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے حق میں بیان دفاع پاکستان کے خلاف سازش اور آئین پاکستان کی توہین ہے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (رہنما جمعیت علماء پاکستان)،مظفر احمد ہاشمی(رہنما جماعت اسلامی )،علامہ آفتاب حیدر جعفری (رہنما جعفریہ الائنس پاکستان)،مولانا سید عقیل انجم (رہنما جمعیت علماء پاکستان) اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے مشترکہ اجلاس میں پرویز مشرف کے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے حق میں دئیے جانے والے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ لاکھوں بے گنا ہ فلسطینی عوام کی قاتل غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے حق میں بیان دے کر سابق صدر پرویز مشرف نے نہ صرف پاکستان کے آئین کی توہین کی ہے بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھی مجروح کیا ہے ،ان کاکہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے لاکھوں بے گناہ عوام بشمول بچوں،خواتین اور بزرگوں کا قتل عام کیا ہے اور پرویز مشرف کہتے ہیں کہ اسرائیل کی پاکستان سے دوستی مفاد ات کا پیش خیمہ ہو گی۔
رہنماؤں نے واضح کیا کہ دفاع فلسطین در اصل دفاع پاکستان ہے ،کیونکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیاں جن میں نہ صرف معصوم عوام بلکہ پولیس،فوج اور دیگر سرکاری اداروں کے اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں ان سب کے پیچھے صرف اور صرف امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کا ہاتھ کارفرما ہے کیونکہ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل چاہتے ہیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر دیا جائے اور صیہونی ناپاک عزائم کو سرزمین پاکستان پر مکمل کر لیا جائے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ایک طرف مشرف پاکستان میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف پاکستان دشمن قوتوں سے دوستی اور لاکھوں بے گناہوں کے قاتل صیہونی غاصب ریاست سے دوستی کی بات نے پرویز مشرف کے ناپاک عزائم کو واضح کر دیا ہے ،انہوں نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے حق میں بیان دے کر نہ صر ف دنیا بھر کے مسلمانوں ،فلسطین کے مظلوم عوام کے خون سے نا انصافی کی ہے بلکہ پاکستان کے غیور اور دلیر عوام کے جذبات کی بھی توہین کی ہے جسے پاکستان کے عوام معاف نہیں کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ عوام صیہونی دہشت گردوں کے ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں اور اپنی صفوں میں ایسے افراد کو داخل نہ ہونے دیں جو قاتلوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ 
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.