اسلام آباد(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پاکستان نے صیہونیوں کی غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے کی پیشکش کو مسترد کرُدیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ذرائع کا کہنا کے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی پیش کش پر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
حالیہ دنوں پاک بھارت کشیدگی کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی طرف سے پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کے ساتھ ساتھ عمران خان کو اسرائیل سے تعلقات بنانے کی پیش کش کی تھی تاہم پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی وزیر خارجہ کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات بنانے کی پیش کش کو ٹھکرا دیا اور کہا کہ سعودی عرب صرف پاک بھارت کشیدگی کو ختم کروانے تک ہی اپنا کردار ادا کرے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے عرب خلیجی ممالک کی جانب سے پاکستان پر دباؤ دیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنائے جائیں تاہم اسی تناظر میں اسرائیل اور بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی مشترکہ منصوبہ بندی بھی کی تھی جس کا مقصد پاکستان پر مزید دباؤ بنا کر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات و تعلقات کی میز پر لانا تھا۔
بانی پاکستان نے اسرائیل کو نامنظور قرار دیا تھا اور آج عمران خان نے سعودی عرب کی اسرائیل سے پاکستان کے تعلقات بنانے کی پیشکش مسترد کرکے قائد اعظم کے افکار و نظریات کو زندہ کر دیا ہے۔