پاکستانی وزیر اعظم کے بیان میں آیا ہے کہ فلسطینی عوام مسلسل غاصبوں کے غیر انسانی رویے اور ظلم و ستم کا شکار رہے ہیں اور پاکستان، صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا اور اس نے صیہونیوں کی کھلی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی ہمیشہ حمایت کی ہے –
فلسطینی عوام جو آج کل تیسری تحریک انتفاضہ کے تحت جرائم پیشہ اور سفاک صیہونیوں کے خلاف جد و جہد میں مشغول ہے، دسیوں برس سے امن اور انسانی حقوق کے دعویدار عالمی اداروں کی نگاہوں کے سامنے صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے باعث بے پناہ تکلیفیں اور پریشانیاں برداشت کر رہے ہیں اور اپنے گھروں سے در بدر کر دیئے گئے ہیں.
واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ سے فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ جاری ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سرگرم عمل تنظیم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسلسل حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت پاکستان مظلوم فلسطینیون کی تیسری تحریک انتفاضہ کی حمایت کا اعلان کرے، تاہم بدھ کے روز پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے فلسطینیوں کی انتفاضہ کی حمایت میں جاری بیان خوش آئیند ہے ۔