شام کے مقبوضہ وادی گولان میں اسرائیلی فوج کی سوموار 19 اکتوبر سے جاری چار روزہ جنگی مشقیں کل جمعرات کی شام تک بدستور جاری رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہےکہ وادی گولان میں فوجی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔ جنگی مشقوں میں اسرائیلی فضائیہ اور بری فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔وادی گولان کے جس علاقے میں یہ مشقیں جاری ہیں وہاں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جنگی مشقوں میں میزائل اور بھاری بموں کے بھی تجربات کیے جا رہے ہیں۔ مشقوں کی دیگرتفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔